• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا سرچ آپریشن،43 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ائیر پورٹ سے متصل 9 زائد گوٹھوں میں سرچ آپریشن کرکے 43 مشکوک افراد کوحراست میں لے لی، حراست میں لیئے گئے افراد کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ‘ مسروقہ موٹرسائیکلیں اوردیگر سامان برآمد، تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کے مختلف تھانوں اے سیکشن، ائیر پورٹ، سائٹ پولیس، سیری پولیس، حسین آباد، بھٹائی نگراور پھلیلی پولیس نے مشترکہ طورپر ائیرپورٹ سے متصل علاقوں کے 9زائد گوٹھوں عبدالرحمان گوٹھ، آگوملاح گوٹھ، جبل چھٹوگوٹھ، بھیرو پہنور گوٹھ، کچی گوٹھ، اللہ بخش بروہی گوٹھ سمیت دیگر گوٹھوں کے سینکڑوں گھروں میں سرچ آپریشن کرکے 43 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارافراد سے ڈبل گن مشین، پسٹل اوردیگر غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں اور سامان برآمد کیاگیا، مذکورہ علاقے پولیس کےلئے نو گو ایرے تھے جہاں آسانی سے پولیس کوئی قانونی کاروائی نہیں کرسکتی تھی، دریائے سندھ سے متصل علاقے جرائم پیشہ افراد کی محفوظ آماجگاہ سمجھے جاتے تھے۔
تازہ ترین