• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا،ہم نے اسے حقیقت بنایا،سب کوملکرکرداراداکرنا ہو گا، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا، ہم نے اسے حقیقت بنایا انہوں نےکہا کہ اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا‘ خطے میں خوشحالی لانے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا‘ 2050 تک دنیا کی ترقی میں پچاس فیصد حصہ ایشیاء کا ہوگا‘ خطے کی خوشحالی کیلئے امن و امان کا قیام اہم ہے‘ خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں‘ مربوط روابط کیلئے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہوگا۔ پیر کو اقتصادی تعاون تنظیم کا 28 واں اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تیزی سے بدلتے اقتصادی حالات کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا۔ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے۔ خطے میں خوشحالی لانے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترقی اور خوشحالی کیلئے مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ 2050تک دنیا کی ترقی میں پچاس فیصد حصہ ایشیاء کا ہوگا۔ انسانی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔
تازہ ترین