• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرز کے خلاف مقدمہ این ٹی ڈی سی عملہ واپس بلارہی ہے، ترجمان

کراچی (نیوز ڈیسک) این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے این ٹی ڈی سی کے انجینئر کے خلاف دھابے جی تھانے میں مقدمے کے اندراج اور سندھ پولیس کی طرف سے ہراساں کئے جانے پر سی پیک کے تحت منصوبے ،پورٹ قاسم کولپروجیکٹ ٹرانسمیشن لائنز سے اپنا عملہ واپس بلالے رہی ہے جس سے بجلی کے اہم منصوبوں پر جاری کام معطل ہو جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی انجینئر کے خلاف مقدمہ حکومت سندھ کی طرف سے درج کیا گیا ہے باوجود اس کے کہ وفاقی سیکریٹریبجلی نے چیف سیکریٹری سندھ سے ٹیلیفون پر اس وقت بات کی جب معاملات شروع ہوئے وفاقی سیکرٹری بجلی نے چیف سیکریٹری سندھ سےباہمی مصالحت کی درخواست کرتے ہوئے بجلی کے اہم منصوبوں کی اہمیت بھی بتائی تھی نہ صرف یہ بلکہ وزیر اعلیٰ سندھ سےبھی رابط کرکے منصوبوں کی اہمیت اور اندرون سندھ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت دیگر کام کی اہمیت سے آگاہگیا تھا مگر اس کے باوجود مختیار کار تعلقہ میر پور ساکرو نے حکومت سندھ کی طرف سے دھابے جی تھانے میں 500کلو واٹ کی ڈبل سرکٹ قواڈ بنڈل ٹراسمیشن لائن کے ٹاور نصب کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ، ترجمان کے مطابق حکومت سندھ این ٹی ڈی سی کے انجینئرز کے کام اور ٹاورز نصب کرنے کے عمل سے پوری طرح با خبر تھی ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے منصوبوں کی اہمیت کے باوجود ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے توانائی کے منصوبوں میں تاخیر ہوگی، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں این ٹی ڈی سی اپنے تمام منصوبوں پرجنگی بنیادوں پردن رات کام جاری رکھے گی۔
تازہ ترین