• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں فیض آباد دھرنے سمیت تین تحاریک بحث کیلئے منظور

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سینیٹ اجلاس میں فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے طریقہ کار سے پیدا ہونی والی صورتحال جس میں قانون کی بالادستی برْی طرح پامال ہوئی سمیت تین تحاریک کو بحث کیلئے منظور کر لیاگیا، سینیٹر حمد اللہ اور سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ نوجوانوں کی منفی سرگرمیاں، مسائل، قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی زیر بحث لائی جائے ۔ منگل کو سینٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر ، سعید الحسن مندوخیل اور سحر کامران کی جانب سے پیش کی گئی فیض آباد ھرنا کو ختم کرنے کے طریقہ کار سے پید ا ہونےو الی صورتحال جس میں قانون کی بالا دستی برْی طرح پامال ہوئی اور آئینی طور پر قائم شدہ حکومت ایک مسلح اور ڈنڈا بردار جتھے کے سامنے بے بس نظر آئی ،کو زیر بحث لائے جانے کی تحاریک التواء پیش کی گئیں۔
تازہ ترین