• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں، عبدالسلام فرید

ویانا( اکرم باجوہ) پی ٹی آئی آسٹریا انٹرا پارٹی کے الیکشن19 دسمبرکو ہوں گے۔ویانا میں پی ٹی آئی آسٹریا کی جانب سے ابھی تک دو گروپ اتحاد پینل اور نظریاتی پینل مقابلہ کی تیاریاں کر رہے ہیں اور دونوں گروپ جلسے اور کارنر میٹنگوں میں مصروف ہیں اور اپنی اپنی حمایت کے دعوے کر رہے ہیں دیکھتے ہیں کامیابی کس کے نصیب میں آتی ہے ۔اس حوالے سے پی ٹی آئی آسٹریا نظریاتی پینل کی جانب سے ویانا میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریابھرکے شہروں سے ویانا، سالزبرگ،سٹائرمارک،گراس اور کلاگن فورٹ سے کارکنوں، سینئر رہنمائوں اور یوتھ نے شرکت کی اور انٹرا پارٹی الیکشن نظریاتی پینل کے اُمیدوار صدارت کے لیے عبدالسلام فرید،نائب صدر حبیب الرحمٰن ،جنرل سیکرٹری ملک عابد اور انفارمیشن سیکرٹری فاروق چیمہ نے بھی شرکت اور خطاب کئے ۔میٹنگ کا آغازطارق حسین کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت تنویر اختر نے حاصل کی ، نظامت کے فرائض اُمیدوار انٹرا پارٹی الیکشن جنرل سیکرٹری ملک عابد نے ادا کیے ۔اُمیدوار صدر انٹرا پارٹی الیکشن عبدالسلام فرید نے کہا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہیں جو کرپشن ختم کرنے اورنیا پاکستان بنانےکے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اس میں ہم سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل میں سب لوگ ورکر کے طور پر کام کرنا پسند کرتے ہیں اسی لیے سارے دوست ایک دوسرے کو الیکشن کے لیے آگے لانے کا کہتے رہے اُنہوں نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُمیدوار نائب صدر انٹرا پارٹی الیکشن حبیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم جیتیں یا ہاریں پھر بھی پارٹی کے ساتھ ورکر بن کر کام کرنا ہے ۔اُمیدوار انفارمیشن سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن فاروق چیمہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ عمران خان کا نعرہ ہے ہم پارٹی کے منشور کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔اُمیدوارجنرل سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن ملک عابد نے کہا کہ ہم سب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہیں ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں الیکشن 19 دسمبر کو ختم ہوجانے ہیں کوئی جیتے یا ہارے جیت پی ٹی آئی کی ہوگی ۔پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سینئر رہنما لالہ محمد حسین خان تبسم نے کہا کہ ہم سب پاکستانی مختلف تنظیموں میں سماجی کام کر رہے ہیں اور ہم جو پی ٹی آئی نظریاتی پینل کی حمایت کر رہے ہیں اپنی اپنی ذاتی حیثیت سے کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے کرپٹ لوگوں کا حساب لینے کے لیے عمران خان کی صورت میں ایک ایمان دار شخص بھیجا ہے ۔پی ٹی آئی یوتھ کی جانب سے نوجوان کارکن بلال خالد نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت نظریاتی پینل کی حمایت اور تعاون کا اعلان کیا ۔بانی پی ٹی آئی آسٹریا بابر فہیم خان نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو درست سمت پر ڈال سکتے ہیں،پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے ممبران طارق حسین،خواجہ منظور احمد،عاصم نوید،حاجی محمد ارشد باجوہ،شاہ زیب خان ،حاجی ملک امین اعوان،محمد زبیر آف سالزبرگ و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نظریاتی پینل کو اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
تازہ ترین