• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ پاکستانی سیاستدانوں کو برطانیہ میں پناہ نہ دی جائے،مشتاق شاہ

برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ نے کہا کہ برطانوی حکومت کسی بھی پاکستانی کرپٹ سیاستدان کو برطانیہ میں پناہ نہ دے، پاکستان کی گندی سیاست کو برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ کی سیاست میں حصہ لینا چاہئے اور پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں سے دور رہنا ہوگا اسی میں پاکستان کی خدمت ہے۔ مشتاق شاہ نے کہا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی سیاسی جماعتوں کی برانچیں برطانیہ میں قائم ہیں ان کی وجہ سے کمیونٹی تقسیم بھی ہے اور مقامی مسائل کے راستے میں یہی کرپٹ سیاست بڑی رکاوٹ ہے پاکستانیوں کی نئی نسل ان جماعتوں اور کرپٹ لیڈروں کی وجہ سے پرشان بھی ہے اور انہوں نے پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی بجائے اضافہ کیاہے۔
تازہ ترین