• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا دنیا میں امن نہیں دہشتگردی کو تقویت دینا چاہتا ہے ، ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کا تقدس پامال کررہا ہے ،اسرائیلی فوج کا خواتین ،بچوں اور نوجوانوں پر ظلم وبربریت کھلی دہشتگردی اسلام دشمنی ہے ،ترکی کے صدر کے موقف اسرائیل کو دہشتگرد ریاست تسلیم کیا جائے کی حمایت کرتے ہیں ،امریکا نے اسرائیلی جانبداری کرکے اپنے ثالث کے کردار کو مشکوک بنادیا ہے ،امریکی صدر کی مذہبی جنونیت اسلام دشمنی پر مشتمل ہے ،امریکا دنیا میں امن نہیں دہشتگردی کو تقویت دینا چاہتا ہے ،اسلامی ممالک عراق ،شام ،افغانستان ،لیبیا ،مصر میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ملوث ہے ،دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے تانے بانے یہود ونصاریٰ سے ملتے ہیں ،مسلم ریاستوں کو دہشتگردی کے ذریعے کمزور کرکے امریکا اور اس کے حواری ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن بہار ،پاک کالونی ،شیر شاہ سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کو کمزور کرنے کیلئے داعش القاعدہ ،طالبان کو پاکستان دشمن قوتوں نے سپورٹ کرکے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی۔
تازہ ترین