• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹون مین کو نصف سنچری کیلئے بیٹ اور ہیلمٹ کی قربانی دینا پڑی

پرتھ ( جنگ نیوز ) انگلش بیٹسمین مارک اسٹون مین نے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں بڑی بہادری سے آسٹریلین فاسٹ بولرز کا مقابلہ کیا، انہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن اس نصف سنچری کیلئے انہیں اپنے محبوب بیٹ اور ہیلمٹ کی قربانی دینا پڑی۔ خاص طور پر جوش ہیزل ووڈ نے انہیں بائونسرز کے ذریعے بہت پریشان کیا، اننگز کے 32 ویں اوور میں انگلش اوپنر تیز بائونسر سے بچ نہ پائے اور گیند ان کے ہیملٹ پر جالگی جس کا کچھ حصہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا، ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کیا جس نے ان کے جبڑے کا معائنہ کیا اور کھیل جاری رکھنے کیلئے کلیئر کردیا۔ اس دوران کے بیٹ کا ہینڈل بھی درمیان سے ٹوٹ گیا۔ اسٹون مین آخر کار شارٹ پچ گیند پر ہی 56 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔
تازہ ترین