• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ، حد نگاہ صفرہو گئی

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔لاہور گوجرانوالہ، اسلام آباد، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے،دھند کے باعث اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے ۔
تازہ ترین