• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، فیس بک پر دوستی کرکے لڑکی کو اغواء کر لیا گیا

پاکپتن(نمائندہ جنگ)فیس بک پر دوستی کرکے لڑکی کو اغواء کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ انعام آباد کے رہائشی سدھیرخان کی بیٹی بینش کی فیس بک پر اسلام آباد کی رہائشی عشرت شاہین عرف مسکان خان سے دوستی ہوئی ، جو ایک بار اسے ملنے گھر بھی آئی اور فون پر بھی اکثر رابطے میں رہتی۔ گزشتہ روز اس نے بینش کو دربار بابا فرید ؒ پر ملاقات کے لیے بلایا جہاں شاہین اور اس کے دونامعلوم ساتھیوں نے بینش کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔  
تازہ ترین