• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے انتظار احمد کے قتل کے مقدمہ میں نامز د مفرور ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت23 جنوری تک منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا،واضح رہے کہ مقدمہ میں آٹھ ملزمان گرفتار ہیں جن میں ایس ایچ او طارق محمود،غلام عباس، اظہراحسن، فواد خان، دانیال، بلال ،شاہد اور دیگر شامل ہیں،ملزمان دانیال اور بلال ایس ایس پی ایسی ایل سی کے محافظ بھی ہیں،پولیس اہلکار نوجوان کو قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
تازہ ترین