• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ، خصو صی ا فراد کے کوٹے پر عملدرآمد کیلئے اجلاس طلب

عمرکوٹ (نامہ نگار) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے  خصو صی  ا فرادکے کوٹے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے ضلع کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ تمام محکمےمعذوروں کے پانچ فیصد کوٹے پر عمل درآمد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور محکموں میں خالی اسامیوں کی فہرستیں ہمیں ارسال کریں۔ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے اراکین سے کہا گیا کہ وہ اس سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں سے خالی اسامیوں کی مکمل رپوٹ 19 جنوری تک مکمل کرکے بھجوادیں جس میں گریڈ ایک سے گریڈ گیارہ تک کیلئے خالی اسامیوں پر معذوروں کو پانچ فیصد کوٹہ کی ملازمت فراہم کرنے کیلئے تحریری اور زبانی ٹیسٹ اور انٹرویو لینے کیلئے قانونی ضروریات پوری کرکے حتمی منظوری کیلئے رپورٹ وزیراعلی سندھ کو بھیجی جائے گی اور منظوری کے بعد مستحق معذوروں کی سرکاری ملازمت کیلئے بھرتیاں شروع کردی جائے گی ۔
تازہ ترین