• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ کا اعلان

ویلنٹگن (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کولن منرو، گلین فلپس، روس ٹیلر، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، ایش سودھی، ٹم سائوتھی، بین ویلر اور انارو کچن، شامل ہیں۔ ٹم سائوتھی پہلے اور تیسرے جب کہ راس ٹیلر پہلے ٹی 20 میچ کے لئے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے میچ کے لئے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔
تازہ ترین