• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی مجبوریاں، پولیس افسر کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتے،صوبائی وزیر داخلہ

Todays Print

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نقیب محسود کے کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کررہے ہیں، راؤا نوار کی خوش قسمتی ہے کہ ہر انکوائری سے کلیئر ہوجاتا ہے،قانونی مجبوریوں کی وجہ سے براہ راست کسی پولیس افسر کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتے ۔وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ“ میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو کررہے تھے ۔ پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری،پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مسرت احمد زیب ،اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر،ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد اور کالم نگار مشرف زیدی سے بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین