• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے پارلیمنٹ کو گالی دی، آواز بلند کریں گے، زرداری

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی اس کیخلاف آواز بلند کریں گے گزشتہ روز ان سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن نور ربانی کھر اور ان کی بیٹی حنا۰ ربانی کھر نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال ، آئندہ الیکشن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی ہے ، پارلیمنٹ کو گالی دینے والا کوئی مینڈیٹ نہیں رکھتا،پیپلزپارٹی اس کے خلاف آواز بلند کرے گی، پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کا دلیرانہ سامنا کیا، سیاست صرف حکومت بنانے کے لیے نہیں عوام کی فلاح کے لیے ہو نی چاہئے، آصف علی زرداری نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں موچی دروازہ لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا۔ شہباز شریف کی ہر بات کا جواب موچی دروازے میں دوں گا۔

تازہ ترین