• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

لاہور(نمائندہ خصو صی)حکمران جما عت سمیت اہم سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں تاہم اس ذمہ داری کو نبھانے والے رہنمائوں کی جانب سے منشور کے نکات کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے،حکمران جماعت (ن) لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل قائم کمیٹیاں عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے ، منشور کے ڈرافٹ کی تیاری کے بعد اسے پارٹیوں کے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں پیش کر کے اس کا جائزہ اور نوک پلک کی جائے گی۔
تازہ ترین