• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے،ڈی جی رینجرز پنجاب

سیالکوٹ(نیوز ایجنسیاں)ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،کسی قسم کی جارحیت حوصلےپست نہیں کر سکتی،پاک سرزمین کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نوچ ڈالیں گے وہ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ بائونڈری کا دورہ کےا اگلے مورچوں پر موجود جوانوں سے ملاقات کی ،ڈی جی رینجر نے پاک فوج اور رینجرکے جوانوں کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ سرحدی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کی اکثریت اپنے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکی ہے ۔ سرحدی دیہاتوں کے درجنوں سرکاری تعلیمی ادارے بھی گولہ باری کی وجہ سے بند ہیں۔ انتظامیہ کی وجہ سے تحصیل سیالکوٹ میں چار اور تحصیل پسرور کے سرحدی علاقوں میں 2ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں محکمہ لائیو سٹاک ، وائلڈ لائف ، محکمہ مال اور ریسکیو1122کا عملہ موجود ہے جو 24گھنٹے لوگوںکو سروس مہیا کر رہا ہے۔
تازہ ترین