• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد بلاک D اور پہاڑ گنج سے 2افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے دو معمرافراد کی لاشیں ملیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بیماری کے باعث چل بسے، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک D میں فٹ پاتھ سے 70 سالہ شخص کی لاش ملی ، قومی شناختی کارڈ سے اسکی شناخت 70 سالہ دل محمد ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی نارتھ ناظم آباد بلاک B کا رہائشی تھا اور وہ نماز جمعہ کیادائیگی کے بعدپھل خرید کر اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مذکورہ مقام پر گر کردم توڑ گیا، علاوہ ازیں پہاڑ گنج سے62سالہ شخص کی لاش ملی ہے ، متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہوسکے، ڈاکٹر کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ، پولیس نےشناخت کے لیے لاش سرد خانے منتقل کردی ہے ۔
تازہ ترین