| |
Home Page
بدھ 4؍ جمادی الثانی 1439ھ 21؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
شہید بھٹو انجنیئرنگ کیمپس کے طالبعلم نے ایوارڈ حاصل کرلیا

Todays Print

خیرپور(بیورو رپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس کے شعبے الیکٹریکل انجنیئرنگ کے طالب علم شعیب احمد دایو نے سندھ کے بیسٹ طالب علم کا ایوارڈ حاصل کر لیا اس سلسلے میں سن سیٹ کلب کراچی میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کے الیکٹریکل انجنیئرنگ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر بھاوانی شنکر چوہدری نے شعیب احمد دایو کو بیسٹ اسٹوڈنٹ کو ایوارڈ دیا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شعیب احمد دایو کا شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس خیرپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کیمپس کے پرو وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی انڑ نے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپنے سندھ کے بیسٹ طالب علم کا ایوارڈ حاصل کرکے کیمپس کا ملک بھر میں نام روشن کیا ہے ۔