• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کو پاکستانی بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے پر امریکا میں ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور ( ایجنسیاں) معروف اداکار احسن خان کو پاکستانی بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے پر امریکا میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن خان امریکامیں پاکستانی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی تھی ۔پاکستانی بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے کی خدمات کے اعتراف میں لاس اینجلس کے میئر نے احسن خان کو ایوارڈ سے نوازا ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کمیوٹی کے ساتھ امریکیوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے حوالے سے امن، دوستی اور محبت کا پیغام پہنچایا ۔
تازہ ترین