• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ٹھوس ثبوت دے، وزارت داخلہ، نوازفیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

Todays Print

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزارت داخلہ نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی، وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کو باضابطہ جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات دی جائیں۔ ادھرذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے انکار کے بعد نیب حکام نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔منگل کو وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کر دیا، اس ضمن میں وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر نیب حکام کے خط کا جواب بھی دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس وجوہات دی جائیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے۔ 

تازہ ترین