• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواست پر فاروق ستار کو نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بہادرآباد گروپ کی جانب سے فاروق ستار گروپ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر فاروق ستار کو 27 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فاروق ستار گروپ نے غیر قانونی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ان کے پاس انتخابات منعقد کرانے کا کوئی اختیار نہیں ،خالد مقبول صدیقی کو غیر قانونی طریقے سے کنوینیئر سے ہٹایا گیا ،وہ اب بھی پارٹی کے کنوینیئر ہیں۔
تازہ ترین