• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے چیئر کے احترام میں سرجھکانے کی شق رولز سے نکلوادی

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں آمد پر ارکان کی جانب سے چیئر کے احترام میں سر جھکانے کے حوالے سے رولز سے شق نکلوا دی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی جانب سے خط و کتابت کیلئے استعمال کئے جانے والے لیٹر ہیڈ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان شامل کر دیا گیا ہے، ایوان میں کوئی تحریک پیش کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا لفظ beg بھی آئندہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، اسپیکر نے کہا کہ ممبران اگر اسپیکر سے استدعا کے لئےBeg کا لفظ استعمال کرتے ہیں وہ غیر مناسب ہے، اس میں ترمیم کریں گے، چیئر کے سامنے سر جھکانا بھی مناسب نہیں، اس کو رولز سے نکال دیا ہے، ہمارے لیٹر ہیڈ پر قومی اسمبلی پاکستان لکھا ہوتا تھا اس کو تبدیل کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھ دیا ہے۔
تازہ ترین