• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس، سابق ڈی ایس پی ملیر سٹی قمر احمد کا آج ریمانڈ لیے جانیکا امکان

کراچی (طلحہ ہاشمی) سابق ڈی ایس پی ملیر سٹی قمر احمد سیکشن 40 کے تحت باقاعدہ گرفتارکرلیے گئے ہیں۔ قمر احمد کو پیرکو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی دفتر بیان ریکارڈ کیلئے بلائے گئے تھے اور انہیں ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کے حکم پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انھیں سابق ایس ایس پی راو انوار سمیت دیگر پر سچل تھانے میں قائم مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ سابق ڈی ایس پی کوآج ریمانڈ کیلئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین