• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”پدماوت“ کی ٹیم 24 فروری کو کامیابی کا جشن منائے گی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ فلم ”پدماوت“ کی ٹیم 24 فروری کو فلم کی کامیابی کا جشن منائے گی جس میں اداکار شاہد کپور مصروف شیڈول کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”پدماوت“ کی ٹیم 24 فروری کو ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ پر فلم کی کامیابی کا جشن منائے گی۔ اس موقع پر اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شرکت کریں گے جبکہ اداکار شاہد کپور فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کی عکسبندی میں مصروف ہونے کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر بولی وڈ اداکاروں اور دیگر لوگوں پر مشتمل 150 مہمانوں کی لسٹ ترتیب دی گئی ہے۔
تازہ ترین