• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے پر بیٹھے برطرف پولیس اہلکاروں کی وزیراعلیٰ ہائوس جانیکی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریس کلب کے باہر بیٹھے برطرف پولیس اہلکاروں کی مطالبات کی منظوری کے لیے وزیر اعلی ٰہائوس جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر کئی روز سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے برطرف پولیس اہلکاروں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس جانے کا اعلان کردیا جس پر پولیس نے فوری ریڈ زون کو سیل کرتے ہوئے بھاری نفری اور واٹر کینن پریس کلب کے پاس پہنچا دی ،مظاہرین نے وزیر اعلی ہائوس جانے کی کوشش کی، اس دوران بعض مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن پاک بھی اٹھا رکھے تھے، پولیس نے ریڈ زون میں داخل ہونے پرواٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں بحال نہ کیا گیا تو خود سوزی کرلیں گے۔
تازہ ترین