• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے یورپی یونین طرز پر اتحادبنانے کی قطری پیش کش مستردکردی

ریاض(جنگ نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا جس میں اْنھوں نے یورپی یونین کی طرز پر علاقائی سلامتی اتحاد تشکیل دینے کے لیے کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارے پاس پہلے ہی سے اس کا ڈھانچہ موجود ہے جو خلیجی ریاستوں کا 36 برس پرانا سیاسی اور تجارتی اتحاد ہے۔الجبیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قطری درست کام کریں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ’خلیج تعاون کونسل‘ اْن کا خیرمقدم کرے گی اور ہم سب کی سلامتی میں بہتری کا حصول ہمیں پیش رفت سے ہمکنار کرے گا۔
تازہ ترین