• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، پٹواری اور یونین کونسل سیکرٹری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملتان، لودھراں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر پٹواری اور یونین کونسل کے سیکرٹری کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا ، محمد حسین پٹواری فرد ملکیت جاری کرنے کے لئے5 ہزار کی رشوت وصول کر رہا تھا جس کو موقع پر پکڑ کر5 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اسی طرح اینٹی کرپشن نے دنیا پور کے علاقے میں چھاپہ مار کر یونین کونسل کے سیکرٹری اسلم کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا اور اس سے رشوت کی رقم برآمد کر لی۔
تازہ ترین