• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرمیں پتنگ بازی روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی اونے شہرمیں پتنگ بازی روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔دھاتی ڈورسے پتنگیں اڑانے والوں کوکھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،پتنگ فروشوں اورپتنگیں اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلایاجائے۔ان خیالات کااظہارسٹی پولیس آفیسراسراراحمدخان عباسی نے پولیس لائن میں منعقدہ پولیس افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی پی اونے حکم دیاکہ ایس پی راول اپنے علاقہ میں پتنگ بازی روکنے کے لئے اقدامات کریں ،پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری کوگلی محلوں اورسڑکوں پرنکالاجائے اس سلسلے میں پولیس لائن،پولیس دفاترسے بھی نفری تھانوں کوفراہم کی جائے گی جب کہ ڈولفن فورس کے اہلکاراورایلیٹ فورس کے جوانوں کوبھی مقامی پولیس کی مددکے لئے فرائض سونپنے کے احکامات جاری کئے گئے ،پولیس ملازمین کواضافی موٹرسائیکل ،گاڑیاں ،میگافون اوردوربینیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جس چھت سے پتنگ بازی ہوگی اس کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔سی پی اونے سی ٹی اوکوہدایت کی کہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کوبھی اس حوالے سے سڑکوں پرمتعین کیاجائے ۔
تازہ ترین