• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازکا این اے 120 کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ریڑھی سے پٹھورےبھی کھائے

لاہور (خصوصی نمائندہ، نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران حلقے کے عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے حلقے میں ایک ہوٹل میں ناشتہ بھی کیا۔مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے سگیاں پل کے قریب ریڑھی سے پٹھورے کھائے اور ریڑھی والے کو ہزار روپے انعام دیا۔ مریم نوازکی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔دورہ کے موقع پرمریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، اس مشن پر کاربند رہتے ہوئے حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ 
تازہ ترین