• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ڈی ایس پی کا جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم ڈی ایس پی قمر احمد کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے،بدھ کے روز  ملزم ڈی ایس پی قمر احمدکو عدالت پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اوراس سے تفتیش کرنی ہے ، استدعا ہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے ، نقیب اللہ قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی ہے،دیگر ملزمان میں کانسٹیبل عبدل علی، شفیق احمد، غلام نازک، سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین، اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل اقبال،کانسٹیبل ارشد علی اورہیڈ کانسٹیبل خضر حیات شامل ہیں، مقدمے میں ملزم راؤ انوار سمیت 11ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
تازہ ترین