• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے ہسٹری وسیع فیلڈ، سی ایس ایس میں بھی مددگار ہے، سید عابدی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر کیرئیر کونسلر سید عابدی نے آرکیٹیکچر سے متعلق سوال پر کہا کہ آرکیٹیکچر کا اسکوپ ہمیشہ ہائی رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے باعث ڈیزائنگ مزید اسمارٹ ہو گئی اور اب آرکیٹیکچر مزید ماڈرن اور تمام جدید آلات سے لیس عمارتیں تعمیر کر رہے ہیں جس سے آرکیٹیکچر کے شعبے میں مواقع مزید روش ہوتے جا رہے ہیں، ایم اے ہسٹری کی فیلڈ بہت وسیع ہے، کیرئیر کے حساب سے آرکائیو مینجمنٹ، ڈیٹا اسمبلنگ، پالیسی میکنگ جیسے شعبے موجود ہیں ، اسی کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ اور سی ایس ایس میں بھی ایم اے ہسٹر ی بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ضیاء اللہ آفریدی، امین الحق، ڈاکٹر سمیعہ شجاع اور عبدالماجد بھٹی بھی شریک تھے۔ پی ایس ایل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پی ایس ایل تھری براہ راست دکھانا پی ای ایل کی دنیا بھر میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کے دوسال تک بنا سربراہ کے چلنے سے احتساب ، پی ٹی آئی کے سیاسی نعرے تک محدود ہے ،قومی احتساب بیورو میں صوبائی حکومت کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف، صوبائی حکومت کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کی دھرنا بھی دیالیکن کوئی شنوائی نہیں کی گئی جو ثابت کرتا ہے کہ خود مختار احتساب کمیشن منافقت کے سوا کچھ نہیں۔ احتساب کمیشن کے موجودہ قائم مقام ڈی جی، وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے قریبی رشتے دار ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جس میں ہمارا موقف ہے کہ پی آئی بی میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر تنظیمی ہے ،اس لئے ان کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی صورت ایم کیو ایم کا نام اور نشان استعمال نہ کریں ، جس کیلئے ہم نے فاروق ستار کو نوٹس بھی بھیجا گیا اور اشتہار بھی شائع کیا گیا ۔ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آج بھی فاروق ستار سے آئینی، قانونی اور باہمی مشاورت سے ساتھ چلنے کی درخواست کرتے ہیں۔پیدائش کے بعد ہر 22ویں بچے کی موت پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ، نوزائیدہ بچوں کی شرح میں خوفناک حد تک اضافے کی وجہ سے یونیسف نے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قراردیدیا ، دنیا بھر میں پیدائش کے بعد ہلاک ہونے والے بچوں کی موت کا دسواں حصہ پاکستان سے تعلق رکھتا ہے ، اعدادو شمار پاکستانی حکام اور عوام کے لئے آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سمیعہ شجاع نے اسی حساس موضوع پربات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچی کی پیدائش ہی آنے والی ماں کی پیدائش ہے، ہمارا معاشرہ اس بچی کو پرسکون اور صحت افزا ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہے ، بچپن سے ہی ہمیں لڑکی کو ان تمام بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہو گا جو آگے چل کر اسکی صحت اور آنے والے بچے کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو، ذمہ داری حکومت یا حکام پر عائد نہیں ہوتی ، ہمیں انفرادی سطح پر اس ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ دوسری جانب بچے کی پیدائش کے بعد اموات میں پری میچیور بچوں کی اموات ایک بڑا مسئلہ ہے ،جس کے لئے ماں کی غذا ئیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔پی ایس ایل 3کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی میں کردی گئی جس میں چھ ٹیموں کے کپتان پی سی بی حکام نے شرکت کی سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدلماجد بھٹی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا بخار پچھلے کئی دنوں سے نا صرف پاکستان بلکہ کئی غیر ملکیوں کو بھی چڑھا ہوا ہے ، جس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل تھری پچھلے دونوں سیشنز سے زیادہ مقبول ہو گا۔ عبدالماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں کئی ایسے نام شامل ہیںجن میں فخر زمان ، برینڈم منکھلم اور کرس گیل جو یقینا اس بار پچھلے دونوں ٹورنامنٹس کی ناکامیوں کا ازالہ کردینگے۔جیو کے پروگرام ’’اسکور‘‘کے میزبان یحییٰ حسینی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام میچز بھارت میں براہ راست دکھائے جائینگے، بھارت کی آئی پی ایل لیگ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے ، پی ایس ایل کے پچھلے دو ٹورنامنٹ بھارت میں نہیں دکھائے گئے۔
تازہ ترین