• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز،مشرف دونوں کا احتساب ہونا چاہئے، سیاستدانوں کو پکڑیں، آمروں کو چھوڑیں تو عدلیہ پر داغ لگے گا، بلاول بھٹو

لاہور (نمائندہ جنگ / مانیٹر نگ سیل)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مشرف کا بھی احتساب ہونا چاہئے اگرسیاستدانوں کو پکڑیں گے اور آمروں کو چھوڑیں تو عدلیہ پر داغ لگے گا، جب تک مشرف کا احتساب نہیں ہوتا ،عدلیہ پر داغ لگے گا۔سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا پڑےگا، نواز شریف کوکہا تھا پارلیمنٹ میں پارٹی صدارت سے متعلق قانون منظور نہ کرائیں ، انہیں ضیاء دور کا بھی حساب دینا ہوگا ، وہ چاہتے ہیں عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم ہو، سسٹم گڑ بڑ ہو ،عوام کا ذہن منتشر ہو اور پاناماکا معاملہ سامنے نہ آئے ، وہ آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن سسٹم گڑ بڑ نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا، نواز شریف نے جان بوجھ کر ملک کو اس صورتحال میں ڈالا ہے۔
تازہ ترین