• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کاجاری رہنا خوش آئند ہے،شائق جاوید

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کوجاری رکھنے کے حوالہ سے یورپی پارلیمان کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پی ٹی ای اے کے چیئرمین شائق جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کا فیصلہ ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان اور قومی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ انہوں نے گورننس کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حوالہ سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
تازہ ترین