• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکومت وقت کی توجہ نہایت اہم موضوع کی طرف مبذول کرانا چاہوں گا۔ ہمارے شہر میں بچوں کی ایک کثیر تعداد جن میں بالخصوص بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچے شامل ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں دوڑاتے نظر آتے ہیں۔ ان بچوں کو ٹریفک اصولوں کا ذرہ برابر بھی علم نہیں۔ نوجوانی کے شوق میں گاڑیاں (خاص طور پر موٹر سائیکل) لے کر سڑکوں پر نکل جاتے ہیں جس کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام اور حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ خدارا ٹریفک کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر یہ مسئلہ اگر مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا تو اس پر قابو پانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہو جائے گا۔ امید ہے میری اس درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
(محمد حسان عاکف)
muhammad98hassaan@gmail.com

تازہ ترین