• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے زکریا گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ترجمان کے مطابق کیمپ کا بنیادی مقصد اس پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہے جہاں یہ سہولیات میسر نہیں ،اس موقع پر رینجرز سول ماہر ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل اسٹاف نے 500سے زائد مریضوں جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے ان کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں مفت لیبارٹری ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
تازہ ترین