• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سے ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات ،لیور ٹرانسپلانٹ پر تبادلہ خیال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے جمعرات کو وزیراعلی ٰہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( ایس آئی یو ٹی ) سکھر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں زیر تعمیر لیور ٹرانسپلانٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔
تازہ ترین