• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ بھی کلثوم نوازکی عیادت کیلئے لندن جائیں گے

شہباز شریف اور حمزہ بھی کلثوم نوازکی عیادت کیلئے لندن جائیں گے

لندن (آئی این پی) برطانیہ کا شہر لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی برطانیہ میں موجود ہیں۔ آئندہ چند روز کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن آئیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور نواسی کے ہمراہ جمعرات کو لندن پہنچے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی آئندہ چند روز میں لندن آئیں گے۔ اس سے قبل مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین