• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کومبارکباد پیش کرتے ہیں،پی پی رہنما

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی گدوناکہ قاسم آباد کے رہنماؤں محبوب پٹھان، غلام شبیر پہنور،امجدپہنور،سومر جمالی ودیگرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ، وزیر ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کومبارکباد پیش کرتے ہیں ۔رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت عوامی خواہشات کے مطابق کام کررہی ہے اورانشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں پرپیپلز بس سروس چلانے کی ضرورت ہوگی سندھ حکومت اقدامات اٹھائے گئی ۔
تازہ ترین