• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران قتل میں عمر قید پانے والے دو ملزم بری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے تھانہ ویسٹریج کے ڈکیتی کے دوران قتل میں عمرقید پانے والے ملزمان کو بری کردیا۔صفدر علی اور شکیل کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے کی جن پر دوران ڈکیٹی غلام یاسین کو قتل اور اسماعیل کو زخمی کا الزام تھا جس پرماتحت عدالت نے عمرقید کا حکم سنایا تھا۔عدالت عالیہ نے مشکوک گواہان اور بوگس ریکوری پر بری کردیا۔
تازہ ترین