• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

ریاض (نیوز ڈیسک) عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے ہفتے کو علی الصباح صنعا میں حوثی ملیشیا کے میزائل دفاعی نظام اور کئی دیگر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فورسز نے ہوائی اڈے اور جنوبی شہر خمیس مشیط کے نزدیک اڑنے والے پانچ ڈرون بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جو حکام کے بقول حوثی باغیوں نے ان دونوں مقامات پر حملے کے لیے بھیجے تھے۔

تازہ ترین