ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمنی باغیوں کی عبوری کونسل اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جنوبی یمن میں تمام فوجی کارروائیاں روک دیں۔ اتوار کو جاری مشترکہ بیان میں دونوں ملکو ں نے مذاکرات کے لیے یمن کی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے ردعمل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ حالیہ بحران کے خاتمہ کی طرف ایک بڑا اور مثبت اقدام ہے۔