• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپےموجود، شاہ شمس پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہ شمس پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے پاس4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم بھی خرچ نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی تزئین و آرائش کیلئےکچھ عرصہ قبل منصوبہ بندی کی کہ پارک میں جھیل مکمل طور فعال کیا جائے گا۔ سابقہ جھیل کی مکمل صفائی کی جائے گی اور صاف پانی سے بنی جھیل میں کشتی رانی کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گی ۔ اسی طرح پارک میں بارہ دری کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی ۔ بارہ دری میں نئی سنگ مرمر کی اینٹیں نصب کی جائیں گی ۔ پہلے مر حلے میں جوگنگ ٹریک کی چوڑائی کم کی جائے گی پھر اسے نئے سرے تعمیر کیا جائے گا۔ پارک میں نئے جھولوں کی تنصیب پر کام کیا جائے گا۔کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی کوئی بھی کام نہیں کیا جا سکا ۔ذرائع کے مطابق شاہ شمس پارک کے لیئےضلعی انتظامیہ ملتان کو چار کروڑ 80 لاکھ روپے 2015 ء میں جاری کئے گئے تھے جو کہ چار برس گزرنے کے باوجود شاہ شمس پارک کی بہتری پرخرچ نہ ہوسکے ۔
تازہ ترین