• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے،ٹھگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار، ساتھی فرار ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے نیو سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو بیوقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں،ملزمان لگے ہوئے پرائز بانڈ کا نمبر 7500/1500 روپے کے جعلی بانڈ پر پنچ کرتے تھے،پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے ملزمان نے 1500روپے کے بانڈ پر تیس لاکھ کا انعام کا لالچ دیکر پانچ لاکھ روپے اینٹھے اور فرار ہو گئے-ملزمان کے گروہ نے 7500کے جعلی بانڈ پر ڈیڑھ کروڑ کا انعام نکلنے کاجھانسہ دیکر شہری سے 80لاکھ کی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔

تازہ ترین