• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صدرعارف علوی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پرامید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل کو دیکھنے کے لئے صدر پاکستان عارف علوی قذافی اسٹیڈیم پہنچے انہوں نے کمنٹری باکس میں جاکر ماہرانہ رائے بھی دی اور کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ہونی چاہیے۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھر ا ہوا ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا افسوس ناک بات ہے۔


تماشائیوں کا شکریہ کہ وہ بڑی تعداد میں آکر میچ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور ٹور ایڈوائزری پاکستان کے حق میں ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ٹام ہیری سن کرکٹ آئر لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیوٹروم اور چیئرمین راس میک کالم نے بھی لاہور پہنچ کر میچ دیکھا۔ امید ہے کہ سکیورٹی اوردیگرانتظامات دیکھ کر پاکستان میں جلد کرکٹ کی واپسی ہوجائیگی۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، دنیا میں پچانوے سے اٹھانوے فیصد تک بریسٹ کینسر کا مکمل علاج ہے تاہم دیر سے تشخیص کے سبب پاکستان میں اس کا پورشن پچاس فیصد تک رہ جاتا ہے۔ اسی لئے ہم نے پنک ربن کا سلسلہ شروع کیا ہے، میں اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مہینے میں ایک بار اپنا معائنہ خود ضرورکریں۔

تازہ ترین