• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اداکارہ عائشہ خان نےاپنےگھرننھی کلی کی پیدائش کاباقاعدہ طورپر اعلان کرتے ہوئےنام بھی بتادیا۔تفصیلات کے مطابق عائشہ خان کی جانب سےان کے فیس بک پرمنگل کے روزپوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اور ان کے شوہر کے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔سابقہ اداکارہ نےننھی پری کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا نام ماہ نور ملک ہے جوکہ اتوار 10نومبر کے روز پیدا ہوئی ہیں۔انسٹاگرام پرعائشہ خان نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بیٹی ہو۔مداحوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کوننھی پری کی پیدائش پربھرپور مبارکباد دی جارہی ہے۔
تازہ ترین