• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کم ہوگئی، چاندی مستحکم

فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کم ہوگئی


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11ڈالر کی کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کم ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1567ڈالر ہوگئی اور اس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 92100ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1114روپے کی کمی سے 78961روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

تازہ ترین