کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ، 4ایف سی اہلکار شہید | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 29, 2016 | 06:46 pm
کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ، 4ایف سی اہلکار شہید

Quetta Firing On Double Road 4 Fc Personnel Martyred

Quetta Firing On Double Road 4 Fc Personnel Martyred
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، گذشتہ روز بھی دو واقعات میں 4پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر پھر آگئی، آج اس دہشت گردی کا نشانہ بننے ایف سی اہلکار،جو ایف سی کی خراب گاڑی کو مرمت کرانے کیلئے ڈبل روڈ آئے تھے۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار عتیق،تنویر،نذیر اور اول دراز موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اہلکاروں کی میتیں اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ منظور سرور کا کہنا تھا کہ وہ شواہد اکھٹے کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

کوئٹہ میں گذشتہ روز سریاب روڈ اور ہزار گنجی میں فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، ان کے واقعات میں ملوث ملزمان کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔