• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت

کے الیکٹرک کو ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دے دی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کے نتیجے میں کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو کی جانے والی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان 180ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو 180ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین