• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کے مریضوں کے لیے ’’نیم‘‘ کتنا فائدہ مند؟


عالمی ادارہ صحت (ڈیلبو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سالانہ تقریبا 16 لاکھ افراد شوگر کے باعث مرتے ہیں۔ ڈیلبو ایچ او نے دعوی کیا ہے کہ سال 2030 تک ذیابیطس کا شمار ساتویں جان لیوا بیماری میں کیا جائے گا۔ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہےجس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کو دل کی بیماری، خون کی شریان کا مسئلہ، گردوں کا مرض، آنکھوں کی بیماری اور دماغی بیماری ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے اگر اس کا بر وقت علاج نہ کرایا جائے۔ اس کے علاوہ شعور کی کمی اور علاج میں کوتاہی بھی ذیابیطس کے علاج کو مشکل بنا دیتا ہےاو ر یہ تمام بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے میٹھی ڈششز، کولڈ ڈرنکز اور چکنائی والے کھانےزہر ہیں اسی لیے ڈاکٹر انہیں ان کھانوں سے پرہیز کی خاص تائید کرتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو صحت مند رہنے کے لیے بے حد ضروری ہےکہ وہ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھیں۔

شوگر کے شکار افراد کے لیے کافی چیزیں ایسی ہیں جن کا استعمال نہ صرف ان کی بیماری کو دور کرے گا بلکہ انہیں تندرست اور چاک وچوبند بھی کردے گا جن میں ’میتھی دانہ، ایلو ویرا ،دار چینی، کریلا، نیم کے پتےاور دیگر جڑی بوٹیاں اور اجزاء شامل ہیں۔

’’نیم‘‘ کیا کرتا ہے؟

نیم ایک گرم پودا ہے جو کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ بھارتی اور چینی دوائوں کے طور پر نیم کا استعمال اس وقت سے کر رہے ہیں جب عالمی سطح پر کوئی نیم کے بارے میں ٹھیک سے جانتا بھی نہیں تھا۔ نیم کا درخت واحد ہے جس کےتقریبا تمام حصے روایتی طور پر مختلف علاج کے لیے استعمال کیےجاتے ہیں جن میں نیم کے پتے، پھول، بیچ، جڑیں اورچھال وغیرہ شامل ہے۔

نیم سے دور ہونے والی بیماریوں میں’ سوزش، انفیکشن، بخار، جلد کی بیماریاں، دانتوں کی خرابی اور دیگر بیماریاں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ نیم کا سب سے بڑا فائدہ ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شوگر کی لیول کو کم کرنا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیم کے شربت کا روزانہ استعمال شوگر کے شکار افراد کے لیے بہت مفید ہے۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رہے کہ حد سے زیادہ نیم کا استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور اگر نیم کا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے تو بہتر ہے۔

نیم کا شربت بنانے کا طریقہ

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے نیم کا شربت بے حدفائدہ مند ہےاور شربت بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے، سب سے پہلے نیم کے تقریبا 20 پتوں کو آدھے لیٹر پانی میں 5 منٹ تک اُبال لیں ۔

جب نیم کے پتے نرم ہونے لگیں اور پانی ہلکے سبزرنگ میں تبدیل ہونے لگے توپانی کو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے کسی بوتل میں ڈال کررکھ لیں اور دن میں کم سے کم دو مرتبہ اس پانی کو پیئیں،کچھ ہی دن میں واضح فرق نمایاں دکھائی دے گا۔

تازہ ترین